صدر سپریم کونسل MQI صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ

مورخہ 7 جون 2010 کو صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں اقبال مصطفوی نے ایک بھر پور اور پر تکلف عشائیہ دیا۔

 جس میں تحریک منہاج القرآن کےسینئرنائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس عبدالجبار بٹ، ڈائریکٹر علامہ حسن محی الدین قادری، صدر پاکستان عوامی تحریک طارق چوہدری، سینئر نائب صدر حاجی حمید اللہ، حاجی محمد اصغر، محمد نعیم چوہدری، چوہدری ظفر اقبال، حاجی محمد اشرف، حاجی گلزار احمد اور راؤ خلیل احمد شامل تھے۔

عشائیہ کے دوران تمام ذمہ داران سے انفرادی تعارف کے علاوہ خیر وعافیت دریافت کی گئی اور صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے دورہ کے انتظامات کے حوالہ سے تفصیلات حاصل کیں۔

رپورٹ: اے کے راؤ

تبصرہ