صدر سپریم کونسل MQI صاحبزادہ حسن محی الدین قادری پیرس پہنچ گئے

مورخہ 7 جون 2010 کو صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری یورپ ٹؤر کے سلسلہ میں پیرس کے چارلس دیگال ایئرپورٹ پر پہنچے۔ تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض بھی ان کے ہمراہ تھے،  منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس کے قائدین و کارکنان نے صدر سپریم کونسل کا والہانہ استقبال کیا۔

 استقبال کرنے والوں میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس عبدالجبار بٹ، سینیئرنائب صدر پاکستان عوامی تحریک طارق چوہدری، صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ملک شبیراحمد، حسن میرقادری، حاجی محمد اصغر، محمد نعیم چوہدری، چوہدری ظفر اقبال، قاری محمد طارق، حاجی حمید اللہ نعیمی، حاجی گلزار احمد اور راؤ خلیل احمد شامل تھے۔

رپورٹ: اے کے راؤ

تبصرہ