مورخہ 31 مئی 2010ء کی شب مرکز منہاج القرآن ریندی میں حلقہ درود کی محفل منعقد ہوئی جس کا آغاز حافظ علامہ نواز کی تلاوت سے ہوا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد عمران قادری نے حاصل کی۔ پروگرام کے بعد ایگزیکٹو میں شامل ہونے والے نئے افراد سے حلف لیا گیا۔ صدر مجلس شوریٰ الحاج محمد شفیق اعوان نے درج ذیل احباب سے حلف لیا جنہیں صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے نئی ذمہ داریاں سونپیں :
- عبدالجبارسلہری ناظم MQI یونان
- عارف محمود سینئر نائب صدر
- زیب الحسن قادری ناظم ویلفیئر
تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر ملک جاوید اقبال اعوان، محمد جمیل شاہ، محمد عامر قادری، نصیر احمد جاوید، ڈاکٹر عبید الرحمن، لالہ محمد حیات، محمد آصف قادری چک بساوا، غلام مرتضیٰ قادری، ذیلی مراکز سے ظفر اقبال اعوان، قاری محمد اکرم زاہد، محمد اشرف اور دیگر احباب نے شرکت کی۔
( رپورٹ : نوید سحر)
تبصرہ