درامن ناروے میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی پہلی مسجد کا سنگ بنیاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل درامن ناروے میں پہلی مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں مسجد کی سنگ بنیاد کیلئے خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل درامن اور ناروے کے مرکزی قائدین کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ یہ ناروے کا وہ علاقہ ہے جہاں برفباری ہو رہی ہے۔ سنگ بنیاد رکھنے کے لیے کرین کی مدد لی گئی، جس نے متعلقہ جگہ سے برف کو ہٹایا۔ اس کے بعد یہاں تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے تقریب کا آغاز ہوا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی قائدین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ آج نارے میں درامن کے مقام پر منہاج القرآن کی پہلی مسجد کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ پر کثیر لاگت آئے گی اور یہ مسجد مقامی مسلمان کمیونٹی اور مخیر حضرات کے تعاون سے تعمیر کی جا رہی ہے۔

منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے بیلچے سے زمین کھود کر مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔ قائدین نے کھدائی کے بعد پہلی اینٹ لگا کر مسجد کی تعمیر کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ اس موقع پر نارویجن میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔ تقریب کا اختتام دعا سے ہوا، جس کے بعد مسجد کی تعمیر کی خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

تصاویر۔ عقیل قادر

تبصرہ