مورخہ 16 اپریل 2010 کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن کا دورہ کیا، اپنے دورے کے دوران انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ شعبہ جات کا وزٹ کیا اور تنظیمی و انتظامی امور ڈسکس کئے، علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پروجیکٹ آغوش کا تفصیلی وزٹ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
ڈائریکٹر MWF یورپ نے اپنے وزٹ کے دوران مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کے لئے اپنی طرف سے اور دیگر تنظیمی ساتھیوں شبیر احمد اعوان ، حاجی غلام حیدر ، محمد بلال، بابر حسین، محمد نعیم چوہدری اور ستارہ مبین ملک کی طرف سے 6 عدد لیپ ٹاپس (Lap Tops) کا عطیہ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور جی ایم ملک ناظم امور خارجہ کو پیش کیا۔
ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے مذکورہ احباب کی طرف سے عطیہ کئے جانے والے لیپ ٹاپس پر ان احباب کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مشن کے فروغ اور بہتری کے لئے اپنی کاوشوں کو استعمال کرتے ہوئے گفٹ بھیجا جبکہ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم ڈائریکٹر MWF یورپ کو اس کاوش پر خصوصی مبارکباد پیش کی اور ان کی ویلفیئر کے لئے کی جانے والی خدمات کو سراہا۔
رپورٹ: محمد وسیم افضل قادری
تبصرہ