منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیر اہتمام 4 مارچ 2010ء کو کویت کے عالیشان ہوٹل المنشر میں میلاد پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں کویت بھر کے تمام علاقوں سے اہل اسلام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی، محفل میں خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ جن کے لیے پروگرام کے پنڈال میں ایک بڑی ڈیجیٹل سکرین کا اہتمام کیا گیا تھا۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس میں تمام شرکاء نے جھوم جھوم کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ اس دوران شرکاء نعرہ تکبیر اور رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی لگاتے رہے۔ پروگرام میں منہاج القرآن کے سکالر علامہ محمد فیاض قادری نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد پاک کے موضوع پر روح پرور خطاب کیا۔ پروگرام کا اختتام درود و سلام سے ہوا، جس میں تمام حاضرین نے کھڑے ہو کر درود و سلام پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے سابق ناظم عمومی عبدالرؤف کی زیر نگرانی اور زیر سرپرستی ہونے والی اس محفل کے انتظامات فحاحیل الصناحیہ کے کاروباری حلقہ اور منہاج القرآن نے مشترکہ طور پر کیے تھے۔
رپورٹ : عبدالرؤف بھٹی
تبصرہ