منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) میلان اٹلی کے زیراہتمام شیخ الاسلام کے فتوی کا تعارفی لیکچر

رپورٹ : محمد یعقوب

مورخہ 10 اپریل 2010ء بروز ہفتہ بعد نماز مغرب منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے حال ہی میں دہشت گردی کے خلاف جو فتویٰ دیا، اس کا تعارفی پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت حضرت علامہ حافظ نذیر احمد نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت چن نصیب نے حاصل کی، نقابت کے فرائض علامہ وقار احمد نے ادا کئے۔ تلاوت کے بعد قصیدہ بردہ شریف پیش کیاگیا، ثناء خوان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ملک محمد اصغر اور سید زاہد شاہ نے ہدیہ نعت کی سعادت حاصل کی۔ علامہ حافظ نذیر احمد نے اپنی خصوصی گفتگو میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فتویٰ کا تعارف کروایا۔ جس کے بعد علامہ صاحب نے حاضرین کے سوالوں کے جوابات دیئے۔ پروگرام میں میاں سرفراز احمد، حاجی خالد محمود، صوفی محمد اشرف، حاجی محمد یونس، محمد یعقوب اور دیگر احباب نے شرکت کی۔

تبصرہ