منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان باندو سٹی ابراکی کین میں 19 فروری 2010ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59ویں سالگرہ انتہائی عقیدت واحترام اور جوش و خروش سے منائی گئی۔ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت علامہ رانا محمد ادریس قادری قائد ڈے تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ شیخ الاسلام کی سالگرہ کے موقع پر مسلم لیگ ن جاپان، مسلم لیگ ق، پاکستان پیپلز پارٹی اور جاپان بھر میں مذہبی، سیاسی، سماجی جماعت ای این پی جاپان کے رہنماؤں نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دعوت دین، امن ، سماجی خدمات اور دنیا بھر میں منہاج القرآن کے نیٹ ورک کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ اس موقع پر جاپان بھر کے الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔ پروگرام کے اختتام پر شیخ الاسلام کی صحت یابی، عمر درازی اور سلامتی دنیا بھر میں عالمی امن، عالم اسلام اور پاکستان میں امن، خوشحالی، ترقی اور دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور پروگرام کے تمام شرکاء میں کھانا تقسیم کیا گیا۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض محمد اسحاق نے ادا کئے اور منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے صدر محمد انعام الحق نے تشریف لانے والے احباب کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔
رپورٹ: محمد انعام الحق (ٹوکیو)
تبصرہ