کینیڈا کے معروف بزنس مین آدم بھٹی نے یکم اپریل 2010 کو مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا، اس وزٹ کے دوران انہوں نے دربارغوثیہ اور آغوش پروجیکٹ کا بھی تفصیلی وزٹ کیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ پر انہوں نے جملہ مرکزی شعبہ جات گوشہ درود، آفس شیخ الاسلام، نظامت امورخارجہ، سیل سنٹر، ریسرچ لائبریری، شریعہ کالج اور دیگر مختلف شعبوں کا تفصیلی وزٹ کیا۔ اس سے پہلے آدم بھٹی جب مرکز منہاج القرآن پہنچے تو ان کا شانداراستقبال کیا گیا۔ انہوں نے ناظم امورخارجہ جی ایم ملک سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے منہاج القرآن کے عظیم کام کو خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات کا اختتام دعا سے ہوا۔
تبصرہ