ٹوکیو (محمد انعام الحق) ۔ ۔ ۔ 28 مارچ 2010
مرکز منہاج القرآن انٹڑنیشنل جاپان باندوسٹی ابراکی کین میں آج سالانہ گیارھویں شریف کو انتہائی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منایا گیا، اس موقع پر جاپان بھر سے معروف نعت خواں حضرات نے ’’محفل نعت‘‘ میں حصہ لیا جس میں جاپان میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے جنرل مینیجر محمد ارشد صمد درانی مہمان خصوصی تھے۔
محفل نعت کا یہ پروگرام رات آٹھ بجے سے ایک بجے تک بغیر کسی وقفہ کے 5گھنٹے جاری
رہا، جس میں جاپان بھر کے معروف نعت خواں محمد فیصل قادری، سید یاسر عباس، ملک محمد
خالد منور، محمد اقبال، محمد جاوید سجن، محمد عون شاہد، حافظ فیض اللہ سعیدی، جنید
قادری، حافظ محمد مطلوب، حافظ محمد طاہر جمال، محمد عرفان صدیقی، سید محمد عثمان
شاہ، محمد شفاقت خان، محمد جاوید نیازی، حافظ محمد ایوب نیازی، میر محمد شبیر، محمد
زبیر بھٹی، قاری محمد عرفان قادری، محمد وارث قادری، وسیم اکرام، محمد اعظم اور
دیگر کئی نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت
پیش کر کے خوب داد حاصل کی۔
جاپان کی تاریخ میں یہ ایک تاریخی محفل نعت تھی جس میں جاپان بھر سے 30 سے زائد نعت
خواں حضرات شامل تھے اور لوگ کئی کئی سو کلومیٹر کی مسافت طے کر کے اس پروگرام میں
شرکت کے لئے آئے تھے، جن میں ٹوکیو، چیسیا، فانا گادا، فیوجی سٹی، یوکوہاما،
ابراکی، توچگی، فوکو شما، نوگویا، سوزوکا، ٹپاچی اور متو سے کثیر تعداد میں لوگوں
نے شرکت کی۔
محفل کے اختتام پر تمام شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
تبصرہ