بیرون ملک دنیا کے پانچ براعظموں میں اپنی آواز کو مؤثر انداز میں پہنچانے اور دعوتی و تنظیمی اور انتظامی امور کے لئے نظامت امور خارجہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ نظامت امور خارجہ نے عظیم مصطفوی مشن کے فروغ کے لئے بیرون ملک مکینوں سے اپنے رابطوں کو استوار کرنا شروع کیا اور آج الحمدللہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا عظیم پیغام، دعوتی اور تنظیمی نیٹ ورک دنیا کے 90 سے زائد ممالک میں فروغ پاچکا ہے۔ 50 ممالک میں منہاج القرآن کی ممبر شپ جبکہ ان میں سے 45 ممالک میں 60 کمیونٹی، ایجوکیشنل اینڈ کلچرل اسلامک سنٹرز کا قیام عمل میں آچکا ہے۔ جہاں سکول، مسجد، تنظیمی دفاتر، لائبریری کتب و کیسٹ، سیل سنٹرز اور کمیونٹی ہال کی سہولتیں موجود ہیں۔