حافظ نعلین مصطفی جاوید الأزهری نے جامعہ الأزہر مصر سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی

Naelain Mustafa Javed Al Azhari PhD Al Azhar University Egypt 2026

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے فاضل اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سے وابستہ ممتاز اسکالر حافظ نعلین مصطفی جاوید الأزهری نے جامعہ الأزہر، قاہرہ (مصر) کی فیکلٹی آف شریعہ اینڈ لاء سے اپنے تحقیقی مقالہ بعنوان: ’’منهج الفتوى الجماعية وآلياته: دراسة فقهية تطبيقية في دولة باكستان‘‘ (The methodology and mechanisms of collective fatwas: An applied jurisprudential study in the State of Pakistan) کی کامیاب تکمیل اور دفاع کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری نہایت اعلی اعزاز کے ساتھ حاصل کر لی ہے۔ جو اُن کی ایک عظیم علمی کامیابی ہے۔

حافظ نعلین مصطفی کے PhD public defence میں خصوصی طور پر محترم پروفیسر ڈاکٹر حسن الصغیر، سربراہ الازہر اکیڈمی برائے تربیت ائمہ، دعاۃ اور واعظین اور جامعۃ الازہر کے اصولِ فقہ کے ریٹائرڈ پروفیسر اور سابقہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد الحی عزب نے شرکت کی۔

حافظ نعلین مصطفی کا تعلیمی سفر غیر معمولی محنت، استقامت اور علمی لگن کی روشن مثال ہے۔ آپ نے جامعہ الأزہر الشریف جیسے عظیم علمی و دینی مرکز سے بی ایس (آنرز)، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی تمام ڈگریاں اسکالرشپ پر حاصل کیں، اور ہر مرحلے میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے +A گریڈ سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ یہ امر بھی باعثِ فخر ہے کہ آپ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن سے وابستہ تیسرے اسکالر اور مجموعی طور پر چودھویں پاکستانی ہیں کہ جنہیں جامعہ الأزہر، قاہرہ سے پی ایچ ڈی کی سعادت حاصل ہوئی۔

علمی تحقیق کے ساتھ ساتھ تدریسی میدان میں بھی آپ کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ آپ سن 2019ء سے جامعہ الأزہر کے ڈپارٹمنٹ آف اسلامک اسٹڈیز میں تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جہاں آپ طلبہ کو علومِ شریعت سے بہرہ مند کر رہے ہیں اور علمی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ آپ کی تصنیف "الجهالة والصحو" (جہالت اور بيداری) کے نام سے مصر سے طبع ہو چکی ہے اور پاکستان میں کئی ریسرچ جرنلز میں آپ کے ریسرچ پیپرز شایع ہو چکے ہیں۔

حافظ نعلین مصطفی جاوید الأزهری نے اپنی اس شاندار کامیابی کو اللہ رب العزت کے فضلِ خاص، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کا وسیلہ، اپنے والدین کی مخلصانہ دعاؤں، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی روحانی توجہات اور جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن اور جامعہ الأزہر کے معزز اساتذہ کی علمی رہنمائی و شفقت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

Naelain Mustafa Javed Al Azhari PhD Al Azhar University Egypt 2026

Naelain Mustafa Javed Al Azhari PhD Al Azhar University Egypt 2026

Naelain Mustafa Javed Al Azhari PhD Al Azhar University Egypt 2026

Naelain Mustafa Javed Al Azhari PhD Al Azhar University Egypt 2026

Naelain Mustafa Javed Al Azhari PhD Al Azhar University Egypt 2026

تبصرہ