
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل پرتگال کے ذمہ داران اور رفقاء کے ساتھ ایک اہم تربیتی نشست سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے روحانی تربیت، تزکیۂ نفس اور دین کے ساتھ حقیقی وابستگی کے موضوعات پر نہایت بصیرت افروز اور فکرانگیز گفتگو فرمائی۔
شیخ الاسلام نے اپنے خطاب میں منہاج القرآن کے ابتدائی ایام کا تذکرہ کرتے ہوئے تنظیمی جدوجہد، عزمِ مصمم، استقامت اور اخلاص کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ان اوصاف کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بناتے ہوئے مشنِ دین کی خدمت کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھائیں۔
انہوں نے اس امر کی بھی نشاندہی کی کہ روحانی تربیت کے بغیر تنظیمی کام دیرپا اور نتیجہ خیز نہیں ہو سکتا، لہٰذا ہر کارکن کے لیے تزکیۂ نفس اور اخلاقی اصلاح ناگزیر ہے۔
نشست میں منہاج القرآن انٹرنیشنل پرتگال کے عہدیداران، نیشنل ایگزیکٹو کونسل، منہاج یورپین کونسل کے نمائندگان سمیت وابستگانِ تنظیم نے شرکت کی اور شیخ الاسلام کی رہنمائی سے استفادہ کیا۔




تبصرہ