
ہانگ کانگ: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر اور ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز، منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع مسجد کولون ہانگ کانگ کے امام ڈاکٹر محی الدین نحوی سے ملاقات کی۔
جامع مسجد کولون ہانگ کانگ کی سب سے بڑی اور تاریخی مسجد ہے، جو نیتھن روڈ، تسم شا تسوئی میں واقع ہے اور مسلمانوں کا مرکزی روحانی، تعلیمی اور سماجی مرکز سمجھی جاتی ہے۔
ملاقات کے دوران دینی و تعلیمی خدمات کے فروغ، امتِ مسلمہ کے باہمی روابط کے استحکام اور فکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔




تبصرہ