المنہاج انسٹی ٹیوٹ لندن کے زیر اہتمام تیسرا سالانہ گریجوایٹ کانووکیشن

پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی خصوصی شرکت، طلباء و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں
یوکے کی مسلم کمیونٹی میں دینی علوم حاصل کرنے کا شوق بڑھ رہا ہے، علی عباس بخاری

Al Minhaj Institute London graduation ceremony

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے المنہاج انسٹی ٹیوٹ لندن کے تیسرے سالانہ گریجوایٹ کانووکیشن میں شرکت کی جہاں علوم اسلامیہ اور عربی لینگوئج کے پروگراموں میں ڈگری مکمل کرنے والے سینکڑوں طالبات کو اسناد دی گئیں۔

مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے حصول علم کو واجبات میں شامل کیا، ہر مرد اور عورت پر حصول علم کو لازم قرار دیا گیا، انہوں نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ برطانیہ میں مسلم نوجوانوں میں اسلامی تعلیم حاصل کرنے کا شوق اور جوش و جذبہ بڑھ رہا ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے جنگی قیدیوں کو مسلمان شہریوں کو تعلیم دینے کے عوض عام معافی دینے کا اعلان فرمایا۔ اس سے اندازہ ہونا چاہیے کہ پیغمبر اسلام اپنی اُمت کی تعلیم و تربیت کے لئے کس قدر فکر مند ہیں۔

مسلمان خاندانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے تعلیمی اداروں کے قیام اور انہیں بین الاقوامی سٹینڈرڈ کے مطابق چلانے پر انہوں نے سید علی عباس بخاری، ذیشان قادری، علامہ عبدالرسول، زرویشہ رسول، سعدفاروق اور حسن رضا کی تعریف کی۔
تقریب میں شاہد اقبال، ذوالفقار علی نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مزید کہا کہ اہل بیت اطہار علیھم الاسلام نے علوم اسلامیہ بالخصوص حدیث و سنہ اور فقہی امور میں اسلام کے ذخیرہ علم کو انتہا تک پہنچایا۔ اہل بیت اطہارؑ کے نفوس قدسیہ نے حضور نبی اکرمؐ کی تعلیمات کو آسان فہم انداز اور الفاظ میں اُمت کے روبرو پیش کیا۔ آج اگر دین اپنی اصل بنیادوں پر قائم و دائم ہے تو اس میں اہل بیت اطہارؑ کا عملی کردار سرفہرست ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج ایوننگ سکول اور بیت الحکمت سنڈے سکول کے تعلیمی، تدریسی و تربیتی کردار کو بے حد سراہا اور ان سکولوں میں حصولِ علم کے لئے بھیجنے والے طلبا و طالبات کے والدین کو بھی مبارکباد دی۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ سید علی عباس بخاری نے پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات کے مطابق برطانیہ میں مقیم خاندانوں کے بچوں اور بچیوں کے لئے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے تعلیمی ادارے قائم کئے گئے ہیں جہاں دینی نہج پر عصری علوم پڑھائے جارہے ہیں اور منہاج القرآن کے نصاب اور تدریسی پروگرام کو مسلم کمیونٹی میں بے حد پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

Al Minhaj Institute London graduation ceremony

Al Minhaj Institute London graduation ceremony

Al Minhaj Institute London graduation ceremony

Al Minhaj Institute London graduation ceremony

Al Minhaj Institute London graduation ceremony

Al Minhaj Institute London graduation ceremony

Al Minhaj Institute London graduation ceremony

Al Minhaj Institute London graduation ceremony

تبصرہ