شیخ الاسلام کا منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس کے رہنما چوہدری قیصر دلاور کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

Dr Tahir-ul-Qadri expresses condolences on the passing of the father of Chaudhry Qaiser Dilawar

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس کے سینئر نائب صدر چوہدری قیصر دلاور کے والد چوہدری عدالت خان کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

دریں اثنا منہاج القرآن ڈسٹرکٹ گجرات کے رہنماؤں چوہدری محمد اکرم، ڈاکٹر سید محمد ہارون بخاری اور زاہد سلیم نے چوہدری قیصر دلاور کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے والد گرامی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی بخشش و درجات کی بلندی کےلئے دعا کی۔ چوہدری عدالت خان (مرحوم) چوہدری فیضان علی کے دادا اور چوہدری دلاور حسین کے ماموں تھے۔

ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور اور ڈائریکٹر نظامت امور خارجہ جی ایم ملک نے چوہدری عدالت خان مرحوم کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Dr Tahir-ul-Qadri expresses condolences on the passing of the father of Chaudhry Qaiser Dilawar

Dr Tahir-ul-Qadri expresses condolences on the passing of the father of Chaudhry Qaiser Dilawar

تبصرہ