منہاج القرآن انٹرنیشنل گنما سینٹر میں مورخہ 5 مئی 2024 کو ہفتہ وار شبِ داری کا اہتمام کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت محترم اقرار حسین (جوائنٹ فائنانس سیکرٹری این ای سی جاپان) اور گنما کین کے معروف کاروباری شخصیت محترم ارشاد علی خان نے کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہَ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ علامہ رانا نفیس حسین قادری (ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان) نے قرآنِ مجید اور سیرتِ نبوی کے حوالہ جات سے اخلاقِ حسنہ کی اہمیت پر تربیتی گفتگو کی۔
پروگرام کی میزبانی امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان محترم وارث قادری نے کی۔
تبصرہ