منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام گنما سنٹر میں حلقہِ درود و فکر

Halqa e durood in genma center japan

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام‎ گنما سنٹر میں 86 ویں حلقہِ درود و فکر و آن لائن تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔جس میں صدر منہاج ایشین کونسل محترم علی عمران ،جنرل سیکرٹری منہاج ایشین کونسل محترم محمد حفیظ، ڈپٹی فنانس سیکریٹری محترم اقرار حسین اور تائیوان سے ڈاکٹر مجاہد نے آن لائن شرکت کی، جبکہ خواتین کے لیے بھی علیحدہ اہتمام کیا گیا۔

حلقہِ درود کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔ ڈائریکٹر دعوت و تربیت منہاج القرآن مرکز لاہور علامہ مرتضی علوی نے (دین میں صوفیاء کا کردار) کے موضوع پر پُراثر گفتگو کی جسے شرکاءِ مجلس نے بہت سراہا۔

محفل کے آخر ‎‏‎‎میں قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا، جس کے بعد حضور شیخ الاسلام پرفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی اور ان کی درازئ عمر کے لیے دعا کی گئی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے صدر محترم رضی نیازی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کروائی گئی۔

Halqa e durood in genma center japan

Halqa e durood in genma center japan

تبصرہ