منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام گنما سنٹر میں 82 ویں حلقہِ درود و فکر و شہادت امام حسین کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں صدر منہاج ایشین کونسل محترم علی عمران، ڈپٹی ڈائریکٹر خارجہ امور شکیل احمد طاہر، صدر منہاج القرآن جاپان محترم ممتاز، اور حافظہ عشرت فاطمہ نے آن لائن شرکت کی، جبکہ خواتین کے لیے بھی علیحدہ اہتمام کیا گیا۔
کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔ ڈائریکٹر دعوت و تربیت منہاج القرآن مرکز لاہور علامہ مرتضی علوی نے (انفرادیت شہادت امام حسین علیہ سلام) کے موضوع پر پُراثر گفتگو کی جسے شرکاءِ مجلس نے بہت سراہا۔
محفل کے آخر میں حضور شیخ الاسلام پرفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی اور ان کی درازیٔ عمر کے لیے دعا کی گئی۔
تبصرہ