منہاج القرآن انٹرنیشنل اقیقے چلی کے زیراہتمام 3 جون 2023 کو علی مسجد مال کوریانو میں حلقہ درود و فکر کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی میزبانی ممبر منہاج ایشین کونسل طلعت چیمہ نے کی۔ پروگرام میں علامہ محمد احمد صابری نے ’’حضور ﷺ انتہائی حلیم الطبع ہیں‘‘ کے موضوع پہ گفتگو کی جسے شرکائے مجلس نے سراہا۔
پروگرام کا آغاز رضا مرتضٰی چیمہ نے تلاوت کلام مجید سے کیا جس کے بعد محمد دانش نے بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ بعدازاں شرکاء مجلس نے مل کر اجتماعی درود پاک کا نذرانہ پیش کیا۔
آخر میں شرکاء نے کھڑے ہو کر سلام پیش کیا، جس کی سعادت خالد محمود نے حاصل کی، اور دعا کروائی۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض احمد حسن سلہری نے ادا کیے۔
رپورٹ: احمد حسن سلہری (ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل چلی)
تبصرہ