حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا، جامع المصطفیٰ اسلامک سنٹر مسی ساگا میں منعقدہ ختم القرآن و محفل 27ویں شبِ رمضان میں خصوصی شرکت کی۔
شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری نے نمازِ عشاء کی امامت کروائی، شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، محمد شہباز جونیئر (سابق ہاکی اولمپئین) سمیت علماء و مشائخ، سیاسی، مذہبی، سماجی، صحافتی، کاروباری شخصیات، منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے ذمہ داران و کارکنان اور عامۃ الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں ماہِ رمضان المبارک میں نمازِ تراویح پڑھانے والے حفاظ میں تحائف تقسیم کئے گئے، اختتام شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی خصوصی رِقت آمیز دعا سے ہوا۔
تبصرہ