دبئی: منہاج القرآن ویمن لیگ دبئی کے زیرانتظام قائد ڈے تقریب 2023

Quaid Day Program in Dubai

منہاج القرآن ویمن لیگ دبئی کے زیرانتظام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کی 72 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز زینب رفاقت نے تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا۔ حمد بارى تعالی پیش کرنے کی سعادت سعدیہ رؤف نے حاصل کی جبکہ تسنیم رفاقت نے بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

اس موقع پر حلقاتِ درود کی کوآرڈینیٹر سائرہ قدیر نے منہاج سسٹرز کے زیرانتظام حلقاتِ درود میں پڑھے جانے والے 2022 کے درودِ پاک کی رپورٹ پیش کی اور اس کار عظیم میں منہاج القرآن اور سیدی شیخ السلام کے کردار پر مدلل گفتگو فرمائی۔

سائقا عاطف، نبیلہ کاشف اور تسنیم رفاقت کو سال بھر میں سب سے زیادہ درود شریف پڑھنے پر تحائف سے نوازا گیا۔ ہفتہ وار بنیادوں پر درود شریف جمع کرنے اور حساب رکھنے پر کوآرڈینیٹر حلقاتِ درود سائرہ قدیر اور کوآرڈینیٹر منہاج سسٹرز دبئی انعم ساجد کواچھی کارکردگی پر انعامات پیش کیے گئے۔

آخر میں درودِ پاک کی سماعتوں میں سیدی شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور تسنیم رفاقت نے سیدی شیخ الاسلام کی صحت و سلامتی اور مشن کی کامیابی کے لیے دعا فرمائی۔

Quaid Day Program in Dubai

تبصرہ