منہاج القرآن تائیوان کے زیراہتمام حلقہ درود و فکر کا انعقاد

Halqa e darood chaina

منہاج القرآن تائیوان کے زیراہتمام 24 دسمبر کو تائیوان کے شہر تائی پے نیشنل تائیوان یونیورسٹی اکیڈمیا سکینیا تائیوان (National Taiwan University and Academia Scinia Taiwan) میں حلقہ درود و فکر کا انعقاد کیا گیا۔

‎حلقہِ درود کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد ڈاکٹر مجاہد مستقیم نے بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور سے ‎ڈائریکٹر نظامت دعوت و تربیت علامہ غلام مرتضی علوی نے ’’رفعتِ ذکرِ مصطفی ﷺ‘‘ کے موضوع پر آن لائن گفتگو کی۔

علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے حلقۂ درود و فکر کے شاندار انتظامات پر خصوصی مبارکباد دی۔ نشست کے اختتام پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔

Halqa e darood chaina

Halqa e darood chaina

تبصرہ