منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام گنما سنٹر میں 39ویں تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القران انٹرنیشنل غلام مرتضی علوی نے ’’ذکرِ حضرت یوسف علیہ السلام‘‘ کے موضوع پر آن لائن خطاب کیا۔
اس نشست کا آغاز حامد وسیم نے تلاوت قرآن مجید اور نعت مبارکہ سے کیا۔ جس کے بعد محفلِ ذکر کا اہتمام کیا گیا، محفل میں ہدیہ درود و سلام بھی پیش کیا گیا۔
اس نشست میں تحریک منہاج القرآن کے رفقا اور پاکستانی کمیونیٹی کے احباب نے شرکت کی۔ نشست میں خواتین نے بھی شرکت کی، آخر میں دعا کے ساتھ نشست کا اختتام ہوا۔
تبصرہ