جاپان: گنما سنٹر میں 31ویں تربیتی نشست

minhaj ul quran

‎منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام گنما سنٹر میں 31ویں تربیتی نشست کا اہتمام ‏‎ کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القران انٹرنیشنل غلام مرتضی علوی نے (روز مرہ زندگی میں غیر معمولی گناہ) کے موضوع پر آن لائن گفتگو کی۔ انہوں نے گناہوں سے بچنے، استغفار اور توبہ کے درجات کے حوالے سے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔

اس سے پہلے نشست کا آغاز حاشر وسیم نے تلاوت ‎قرآن مجید سے کیا اور‏ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت بھی پیش کیا۔ پروگرام میں محفلِ ذکر کا اہتمام کیا گیا، جس کے بعد ہدیہ درود و سلام بھی پیش کیا گیا۔

‎‏‎اس نشست میں تحریک منہاج القرآن کے رفقاء اور پاکستانی کمیونیٹی کے احباب نے شرکت کی۔ ‎‏‎خواتین کے لیے الگ انتظام کیا گیا جبکہ ‎محفل کے اختتام پر لنگر کا اہتمام کیا گیا۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ