منہاج القران انٹرنیشنل جاپان کی مرکزی تنظیم کے زیراہتمام محفل معراج النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب دکھایا گیا، پروگرام کا آغاز حافظ ذوالقرنین نے تلاوت قرآن پاک کی مبارک آیات سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ سید یوسف شاہ نے پیش کی۔
پروگرام میں تحریک منہاج القرآن جاپان کے جنرل سیکرٹری سیّد اکمل حسین نقوی اور مرکزی فنانس سیکرٹری منہاج القرآن جاپان سید ثاقب شیرازی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن جاپان کے سینئر ممبر سلیم خان، رفقا اور مقامی کمیونیٹی نے بھی محفل معراج النبی ﷺ میں شرکت کی۔
محفل کے بعد لنگر اور روزہ رکھنے کے لیے سحری کا اہتمام بھی کیا گیا۔
تبصرہ