منہاج القرآن اسلامک سنٹر فرانس کی نئی عمارت کا افتتاح چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے دست مبارک سے کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے سینئر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اسلامک سنٹر فرانس کی یہ عمارت خوبصورت وسیع مسجد، ہزاروں کتب پر مشتمل لائبریری، کڈز تربیتی کلاس رومز، سٹڈی سرکلز ہال اور گیسٹ رومز پر مشتمل ہے۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کا یہ اسلامک سنٹر اپنی دیرینہ روایات کے مطابق اسلام کی ترویج و اشاعت، بین المذاہب رواداری اور فروغ امن کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کے مابین اتحاد و اتفاق کے فروع کا مرکز ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی تنظیم کی خصوصی توجہ اور کاوشوں سے فرانس میں عظیم الشان اسلامک سنٹر کی تکمیل ہوئی۔ اس موقع پر انہوں نے اسلامک سنٹر کی تکمیل اور اس کے فنکشنل ہونے پر جملہ ذمہ داران کو مبارک باد دی۔
تبصرہ