دنیا بھر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء کارکنان اور وابستگان اپنے بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل چلی کے کارکنان نے بھی اپنے قائدِ تحریک کی سالگرہ کی مناسبت سے سینٹیاگو میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کی سعادت منہاج القرآن انٹرنیشنل چلی کے ناظم خالد محمود نے حاصل کی۔ بعدازاں منہاج القرآن انٹرنیشنل چلی کے ناظم مالیات محمد رانا توقیر قادری نے بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل چلی کے صدر احمد حسن سلہری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و تحقیقی اور فکری و مشنری خدمات پر آپ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شرکاء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کی خدمات پر مشتمل ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔ احمد حسن سلہری نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ کی کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور آپ کی درازئ عمر اور صحت و سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔ شرکاء کو پُرتکلف ضیافت پیش کی گئی۔
رپورٹ: احمد حسن سلہری
تبصرہ