منہاج القران انٹرنیشنل جاپان گنماکین کے زیراہتمام ہفتہ وار تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القران انٹرنیشنل علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے(شانِ سیدۂ کائنات فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا) کے موضوع پر آن لائن خطاب کیا۔ اس نشست کا آغاز بچوں نے تلاوت قرآن مجید سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول ﷺکا ہدیہ بھی پیش کیا گیا۔ اس نشست میں تحریک منھاج القرآن کے رفقا اور پاکستانی کمیونیٹی کے احباب نے شرکت کی۔ خواتین کے لیے علیحدہ سے اہتمام کیا گیا۔ جس میں خواتین نے آن لاین پوری نشست سماعت کی۔ تمام شرکا نے اس تربیتی نشست کو بہت سراہا۔
تبصرہ