منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے گلاسگو کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 7ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب 17 جون 2021ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل گلاسگو کے رہنماؤں اور لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر قرآن خوانی ہوئی جبکہ مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے انصاف تک قانونی جدوجہد جاری رہے گی۔ تقریب کے آخر میں اجتماعی دعا کی گئی۔
تبصرہ