منہاج سسٹرز یوکے کے زیراہتمام منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کیساتھ خصوصی آنلائن نشست کا اہتمام کیا گیا، نشست میں منہاج سسٹرز یوکے، سکاٹ لینڈ، شمالی و جنوبی مڈلینڈز سے شرکاء شامل تھیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کو لاک ڈاون کے دوران منہاج سسٹرز کی کارکردگی سے اگاہ کیا گیا۔
نشست میں منہاج سسٹرز یوکے میں شامل ہونے والی نئی ممبرز کا ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کیساتھ تعارفی سیشن بھی ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے نئی ممبرز کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں منہاج سسٹرز یوکے کے پلیٹ فارم پر کام کرنے پر خوش آمدید بھی کہا۔
آخر میں ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے لاک ڈاون کے دوران منہاج سسٹرز یوکے کی تنظیمی کارکردگی کو سراہا اور انہیں مبارکباد دی۔ آخر میں منہاج سسٹرز کی طرف سے ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کا شکریہ ادا کیا گیا۔
تبصرہ