امریکہ: منہاج القرآن کے زیراہتمام ریاست کنیٹیکٹ میں سالانہ میلاد جلوس

usa milad juloos

منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کا پانچواں سالانہ جلوس امریکی ریاست کنیٹیکٹ میں 14 نومبر 2020 کو منعقد ہوا۔ جلوس کی قیادت منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی اور منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے صدر حاجی غلام سرور نے کی۔

جلوس میں معروف عالم دین اور مذہبی رہنما مولانا قاری فضل رسول چشتی، معروف نعت خواں ارشد لطیف، نائب صدر منہاج القرآن اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ ڈاکٹر الطاف حسین، اذکار علی چوھدری، خالدچوھدری، جنرل سیکرٹری منہاج القرآن اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ محمد عارف زیری اور خلیل احمد گجراتی سمیت عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بڑی تعداد نے بھی جلوس میں شرکت کی۔

اس موقع پر جلوس کے شرکاء نے مختلف جھنڈے اور پوسٹرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر انگلش زبان میں میلاد مصطفیٰ کے متعلق مختلف جملے اور اشعار لکھے ہوئے تھے۔ جلوس کے دوران شرکاء مختلف نعرے لگاتے اور نعت رسول ﷺپڑھتے اور خاص طور پر درودوسلام کا نذرانہ پیش کرتے رہے۔

آخر میں جلوس کی اختتامی محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن سے ہوا جس کی سعادت حافظ نعمان سرور نے حاصل کی۔ بعد ازاں درود وسلام اور نعتوں کے نذرانے پیش کیے گئے جس کی سعادت عدن اخلاق، حسین رضا، فہیم احمد، قاری فضل رسول چشتی اور ارشد لطیف نے حاصل کی۔

جلوس کے شرکاء سے علامہ محمد شریف کمالوی اور قاری فضل رسول چشی نے خطاب کیا۔ تمام اسکالرز نے اپنے خطابات میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد اور سیرت پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کی طرف سے پولیس آفیسرز اور تمام انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔ جلوس کے شرکاء نے منہاج القرآن النور اسلامک سنٹر میں نماز عصرادا کی اور سنٹر میں ہی انہیں ضیافتِ میلاد پیش کی گئی۔

جلوس کا آغاز ٹاؤن گرین پارک سے ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اربرپارک ایلنگٹن میں اختتام پذیر ہوا۔

usa milad juloos

usa milad juloos

usa milad juloos

usa milad juloos

تبصرہ