ساؤتھ افریقہ: منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈربن کے زیراہتمام ضیافت میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈربن، ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام ضیافت میلاد 29 اکتوبر 2020ء کو ساؤتھ بیچ ڈربن میں منعقد ہوئی، بارہ ربیع الاول میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں تحریک منہاج القران کے رفقاء اور پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ علامہ طاہر رفیق نقشبندی (صدر منہاج القرآن نٹال) نے عظمت و شان مصطفےٰ ﷺ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر مہمانوں کے لئے پرتکلف ضیافت میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا۔ آخر میں جشن میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں محمد عابد منیر (صدر MQI ساؤتھ بیچ) محمد ذیشان اور دوستوں نے مل کر کیک کاٹا۔

تبصرہ