منہاج القرآن انٹرنیشنل (ایسٹرن کیپ) ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام محفل میلادالنبی ﷺ

minhaj ul quran south africa

منہاج القرآن انٹرنیشنل ایسٹرن کیپ ساوتھ افریقہ کے زیراہتمام Bell conference hall بٹر ورتھ میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محفل منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن کے کارکنان سمیت گردونواح کی پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل میں نقابت کے فرائض محمد اصغر وڑائچ (جنرل سیکرٹری منہاج القرآن ایسٹرن کیپ، ساؤتھ افریقہ) نے سر انجام دیئے۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک علامہ مولانا محمد ثاقب نے کیا۔ نعت خواں حضرات میں پرویز احمد، فیاض احمد، محمد سلیم، خلیفہ وسیم اور مختار احمد بٹ نے ثناء خوانی کی۔ اس پروگرام میں فیاض اکبر جوندہ (ناظم پبلک ریلیشنز، منہاج القرآن ایسٹرن کیپ) اور علامہ محمد لطیف چشتی (ناظم دعوت و تربیت منہاج القرآن ایسٹرن کیپ) نے خصوصی شرکت کی۔

فیاض اکبر جوندہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی سیرت النبی ﷺ میں ہے اور ہم سب کو دیار غیر میں ایک باہمی اخوت اور اتحاد کے ساتھ مل جل کر رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج منہاج القرآن مسلکی اختلاف سے بالاتر ہو کر امت مسلمہ کی راہنمائی کر رہی ہے۔

پروگرام کے آخر میں علامہ محمد لطیف چشتی (منہاجین) نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوشل میڈیا پر چند شر پسند عناصر حضور اکرم ﷺ کے میلاد منانے پر واویلا مچا رہے ہیں جب کہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانا تو قرآن مجید سے ثابت ہے۔

محفل کے آخر میں درود و سلام پیش کیا گیا اور حاضرین کو پر تکلف کھانا پیش کیا گیا۔ اس موقع پر لوکل کمیونٹی نے عظیم الشان محفل میلاد النبی ﷺکے انعقاد پر منہاج القرآن ایسٹرن کیپ کا شکریہ ادا کیا۔

minhaj ul quran south africa

minhaj ul quran south africa

minhaj ul quran south africa

minhaj ul quran south africa

minhaj ul quran south africa

minhaj ul quran south africa

تبصرہ