منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس، فرانس کے زیراہتام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ تقریب میں منہاج یورپین کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد نے خصوصی شرکت کی، منہاج القرآن فرانس کے قائدین و کارکنان، رفقاء و وابستگان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فرانس سے منہاج القرآن کی رفاقت حاصل کرنے والے 164 نئے ممبران کو خوش آمدید کہا اور تنظیمی امور میں اعلیٰ کارکردگی پر ذمہ داران و کارکنان میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کیں۔
تبصرہ