منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے زیراہتمام کارپی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ تقریب میں کارپی (ساؤتھ اٹلی) کے رفقاء و وابستگان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے منہاج القرآن کی لائف ممبرشپ حاصل کرنے والے رفقاء میں اسناد تقسیم کیں (دیزیو، نووارا، بریشیا اور کارپی میں مجموعی طور پر اب تک 175 سے زائد افراد تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبرشپ حاصل کر چکے ہیں)۔
تقریب کے آخر میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے رفقاء و اراکین کے ہمراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور اختتام پر دعا کی۔
تبصرہ