علم، عمل اور نیک نیتی ہی ترقی کے راستے ہیں: مانچسٹر میں الہدایہ کیمپ کے اختتامی سیشن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب

Al-Hidayah-2019-الھدایہ کیمپ

منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام دو روزہ الہدایہ کیمپ 3 اگست 2019ء کو اختتام پزیر ہو گیا۔ نوجوانوں کی نظریاتی، فکری تربیت اور عصری چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے منعقدہ الہدایہ کیمپ میں دوسرے روز اختتامی سیشن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ قادری، صاحبزادہ احمد مصطفیٰ المدنی، منہاج القرآن انٹرنیشل برطانیہ کے رہنماء ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ڈاکٹر زاہد اقبال، سید علی عباس بخاری اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

دو روزہ کیمپ میں برطانیہ، یورپ اور نارتھ امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد نوجوانوں اور خواتین نے بھی شرکت کی۔ دو روزہ کیمپ کو 5 سیشنز میں تقسیم کیا گیا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کیمپ میں آخری روز یورپ بھر سے آئے ہوئے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم، عمل اور نیک نیتی ہی ترقی کے راستے ہیں، اگر علم ہے اور عمل نہیں ہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا اور اگر علم بھی ہے، عمل بھی ہے اور نیت بھی نیک ہے تو یہ ایک کامیاب زندگی ہے، ہر شخص کو اپنے آپ سے یہ سوال کرنا چاہے کہ اس کی ذات، علم اور تجربے اور توانائی سے دوسروں کو کیا فائدہ پہنچ رہا ہے؟

الہدایہ کیمپ کے شرکاء نے اختتامی سیشن کے بعد خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شکل میں یورپ میں ہمیں وہ تعلیم اور تربیت میسر ہے جو ہمارے اسلاف کا اوڑھنا بچھونا تھی، ہم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے نئی نسل کو قرآن و سنت کی حقیقی تعلیم اور اسلام کے امن، محبت اور سلامتی والے پیغام سے جوڑ رکھا ہے۔

Al-Hidayah-2019-الھدایہ کیمپ

Al-Hidayah-2019-الھدایہ کیمپ

Al-Hidayah-2019-الھدایہ کیمپ

Al-Hidayah-2019-الھدایہ کیمپ

Al-Hidayah-2019-الھدایہ کیمپ

Al-Hidayah-2019-الھدایہ کیمپ

Al-Hidayah-2019-الھدایہ کیمپ

Al-Hidayah-2019-الھدایہ کیمپ

تبصرہ