بارسلونا: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے دورہ یورپ کا سپین سے آغاز

سپین: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا دورہ پورپ

منہاج القران انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقاریب رونمائی میں شرکت کے لیے ایک ماہ دورہ یورپ پر روانہ ہو گئے، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے دورہ کا آغاز سپین سے ہوا۔

ایک ماہ کے تنظیمی دورہ پر منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین سپین میں 15 سے 17 فروری، ڈنمارک میں 17 سے 22 فروری، ناروے میں 22 سے 24 فروری، یو کے میں 24 سے 26 فروری، فرانس میں 26 سے 2 مارچ اور جرمنی میں 4 مارچ تک قیام کرینگے۔

چیئرمین سپریم کونسل تنظیمی دورہ کے دوران سپین کے علاوہ ڈنمارک، سویڈن، ناروے، برطانیہ، فرانس، جرمنی جائینگے اور مذکورہ ممالک کے مختلف شہروں میں قرآن کانفرنسز سے خطاب کرینگے، جن کا انعقاد منہاج القرآن یورپ کی تنظیم نے کیا ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین اس دورہ کے دوران منہاج القرآن کی مرکزی تنظیموں کے علاوہ یوتھ لیگ، منہاج ویلفیئر اور منہاج سسٹرز کی تنظیمات سے ملاقات اور اسلامک سنٹرز کا دورہ کرینگے۔

بارسلونا میں تنظیمی نشست

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سپین میں 16 جنوری کو بارسلونا میں عہدیداروں کے تنظیمی و تربیتی نشست میں خطاب کیا۔ اس سے پہلے جب وہ بارسلونا ائیرپورٹ پر پہنچے تو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداروں نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔

سپین پہنچنے پر ایئرپورٹ پر مقامی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن اس قائد اور اس تحریک سے وابستہ عہدیداران اور ذمہ داران قرآن کے راستے پر ہیں اور قرآن کے امن، محبت، رواداری اور بین الاقوامی بھائی چارے والے آفاقی پیغام کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچارہے ہیں۔

سپین: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا دورہ پورپ

سپین: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا دورہ پورپ

سپین: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا دورہ پورپ

سپین: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا دورہ پورپ

منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں اور طلبہ کی ملاقات

منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں کارکنان کی تربیتی نشست کے بعد منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں اور طلبہ نے چئیرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر طلباء نے آپ کیساتھ مصافحہ کیا۔

سپین: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا دورہ یورپ

سپین: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا دورہ یورپ

سپین: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا دورہ یورپ

تبصرہ