منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس اور منہاج یوتھ لیگ فرانس کے زیراہتمام پیرس میں فری فوڈ کیمپ لگایا گیا، جس کی سربراہی سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد کے صاحبزادے محمد قاسم قادری نے کی۔ کیمپ میں مستحق افراد میں کھانے کی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر مختلف افراد، خواتین اور بچوں نے کیمپ سے کھانا کھایا۔
کیمپ میں سینئر نائب صدر منہاج ویلفیئر فرانس صوفی نیاز، جوائنٹ سیکرٹری منہاج ویلفیئر فرانس سلطان محمود، پروجیکٹ سیکرٹری ظہیر شاہ، سینئر ایگزیکٹیو ممبر ملک نعمان موجوکا، زاہد خادم اور فیصل چوہدری نے سربراہی کی جبکہ یوتھ لیگ کی نمائندگی عثمان الطاف، اویس مشتاق اور اویس احمد نے کی۔
کیمپ کے تمام تر انتظامات ظہیر شاہ اور ملک نعمان نے منہاج یوتھ لیگ فرانس کی ٹیم کے ساتھ مل کر سر انجام دئیے۔ کیمپ کے آغاز اور اختتام پر خصوصی دعا محمد قاسم قادری نے کروائی۔
تبصرہ