اوسلو: منہاج سسٹرز لیگ ناورے کی ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کیساتھ خصوصی نشست

منہاج سسٹرز لیگ ناروے اوسلو کے زیراہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کی ممبر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کیساتھ خصوصی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے خصوصی لیکچر دیا۔ اس موقع پر محترمہ باجی باسمہ حسن قادری بھی موجود تھیں۔ نشست میں منہاج سسٹرز لیگ ناروے Buskerud نے بھی شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کی سعادت منہاج سسٹرز لیگ اوسلو کی بورڈ ممبر سسٹر آمنہ ظفر نے حاصل کی، جس کے بعد شمع گروپ نے قصیدہ بردہ شریف کی پڑھا۔

ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے اپنے لیکچر میں خواتین کو دین اسلام کیخلاف پراپیگنڈا بارے اگاہ کیا۔ انہوں نے خواتین میں دین اسلام کے لیے کام کرنے کے جذبہ کو بیدار کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بطور مسلمان خاتون ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم آنیوالی نسلوں اسلامی تربیت کریں۔

نشست کے اختتام پر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری خصوصی دعا بھی کرائی۔

تبصرہ