صدر MQI سویڈن سید محمود شاہ (منہاجین) نے 14 جولائی 2018 کو ماڈل ٹاون میں تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا اور منہاجینز کی ایگزیکٹو باڈی سے ملاقات کی۔ صدر منہاجین ڈاکٹر ابوالحسن الازہری، محمد جواد حامد (نائب صدر منہاجین)، شہزاد رسول قادری (جنرل سیکرٹری منہاجین)، محمد مشتاق (کوآرڈینیٹر منہاجین)، محمد وسیم افضل (کوآرڈینیٹر منہاجین بیرون ممالک)، علامہ غلام ربانی تیمور، سعید اختر اور نعیم الدین ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
صدر منہاجین ڈاکٹر ابوالحسن الازہری نے منہاجین فورم کی غرض وغایت اور موجودہ ورکنگ کے بارے میں بریفنگ دی۔ سید محمود شاہ منہاجین (صدر MQI سویڈن ) نے منہاجین فورم کی کارکردگی اور ورکنگ ریلیشن کو سراہتے ہوئے بیرون ملک مقیم منہاجین کے مقام ، ورکنگ اور خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان سے مسلسل رابطہ رکھنے، ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے اور دیگر اہم امور پر روشنی ڈالی۔ ملاقات کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔
رپورٹ: محمد وسیم افضل
تبصرہ