انڈیا: منہاج القرآن ویمن کی کولکتہ میں ’شہادتِ امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس‘

نئی دہلی: منہاج القرآن ویمن لیگ مغربی بنگال کے زیرِاہتمام 6 اکتوبر 2016 کو وسطی کولکتہ، کلوٹولا سٹریٹ (Colootola Street) میں ’شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید اور نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ منہاج سسٹرز لیگ کے بچوں نے خوبصورت انداز میں جگرگوشہٌ بتول، امام عالی مقام سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں منقبت پیش کی۔

منہاج القرآن ویمن لیگ مغربی بنگال کی صدر شازیہ طارق نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے دمشق اور کربلا میں اداکردہ کردار پر روشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا ايک فرد نہيں بلکہ اپنے مقدس وجود ميں ايک عظيم کائنات سميٹے ہوئے ہیں۔ ايک ايسي عظيم کائنات جس ميں عقل و شعور کي شمعيں اپني مقدس کرنوں سے کاشانہ انسانيت کے دروبام کو روشن کیے ہوئے ہیں۔ سیدہ زينب کے مقدس وجود ميں دنيائے بشريت کي وہ تمام عظمتيں اور پاکيزہ رفعتيں سمٹ کر ایک مشعل راہ بن جاتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میدانِ کربلا میں خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شہادت کے بعد جس طرح سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے جرات مندی، ہمت اور حوصلہ کی مثال قائم کی ہے وہ امتِ مسلمہ کی خواتین کے لئے مشعلِ راہ ہے۔ کانفرنس کے اختتام پر امت مسلمہ کی سلامتی کے لیے دعا کی گئے اور بارگاہِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔

تبصرہ