ڈبلن: منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے مرکزی رہنما وسیم بٹ کے فرزند اور منہاج نعت کونسل کے رکن علی بٹ قادری نے گزشتہ دنوں آئرلیند میں گریجویشن کی تکمیل کی جس پر انہیں منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے عہدیداران، رفقاء و اراکین اور کمیونٹی کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی اور تہنیتی پیغامات دیے گئے۔ مبارکباد پیش کرنے والوں میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے امیر علامہ عدیل قادری، آستانہ عالیہ شاہدولہ (گجرات) کے سجادہ نشین پیر سید تصور حسین شاہ، تحریک انصاف آئرلینڈ کے صدر چوہدری عمران خورشید، پیر غلام دستگیر، ماہنامہ قدامت آئرلینڈ کے ایڈیٹر انچیف محمد عماد علی، حافظ محمد سعید، محمد زاہد، افتخار ملک، آصف شیخ اور نوید پاشا (یوکے) سمیت اور دیگر تنظیمی احباب شریک تھے۔ تہنیتی پیغامات میں علی بٹ قادری کو مستقبل میں مزید کامیابیوں کے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
تبصرہ