انڈیا: منہاج القرآن ویمن لیگ مغربی بنگال کی محفل میلاد النبی (ص)

کولکتہ: منہاج القرآن ویمن لیگ مغربی بنگال نے 10 جنوری 2016 کو کولکتہ کے مضافتی علاقے ملک پور میں محفل میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا۔ محفل میلاد کا عنوان ’دینی و اصلاحی محفل‘ تھا جس میں ملک پور کی سینکڑوں خواتین سمیت منہاج القرآن ویمن لیگ کولکتہ کی عہدیداران اور کارکنان شریک تھیں۔

محفل میلاد کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔ خواتین نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں درودوسلام اور عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

محفل سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام کسی خاص علاقے یا قوم تک محدود نہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ پیغمبر اسلام صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں میانہ روی اعتدال اور عدل قائم کرنے کی ہدایت کی اور ہر قسم کی شدت پسندی اور دہشت گردی اسلام کے اصولوں کے منافی ہے۔

تبصرہ