یونان: علامہ نور احمد نور کا دورہ یونان، شہدائے کربلا کے حوالے سے منعقدہ پروگراموں میں شرکت

Zikr shuhada Conference by MQI Greece

ایتھنز: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگردِ رشید علامہ نور احمد نور 22 اکتوبر کو جمعرات کے روز مختصر دورے پر یونان پہنچے، جہاں انہوں نے امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور آپ کے اصحاب کی شہادت کے حوالے سے منعقدہ مختلف پروگرامز میں شرکت کی۔

علامہ نور احمد نور 22 اکتو کو منہاج القرآن اسلامک سینٹر ریندی (ایتھنز) میں نمازِ عصر کے بعد منعقدہ محرم الحرام کے مرکزی پروگرام میں شریک ہوئے۔ مرکزی پروگرام میں یونان کی مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی اور صحافی برادری کی شخصیات سمیت مسلم کمیونٹی بڑی تعداد میں شریک تھی۔ مرکزی پروگرام کا انعقاد منہاج القرآن یونان کے سینئر نائب صدر مرزا امجد جان کی طرف سے کیا گیا تھا۔ علامہ نور احمد نور نے ریندی (ایتھنز) میں واقع جامع مسجد منہاج القرآن میں جمعۃ المبارک کا خطاب بھی کیا۔

علامہ نور احمد نور منہاج القرآن اسلامک سینٹر ماراتھونا میں منہاج القرآن ماراتھونا کے صدر عابد علی ڈوگر کی سربراہی میں منعقدہ پروگرام میں شریک ہوئے، جس میں ماراتھونا اور گرد ونوا ح سے مسلم کمیونٹی شریک تھی۔

24 اکتوبر کو منہاج القرآن اسلامک سینٹر سیماتاری سے ملحقہ جامع مسجد بلال میں منہاج القرآن سیماتاری نے پروگرام کا اہتمام کیا، جس میں علامہ نور احمد نور شریک ہوئے۔ اسی روز منہاج القرآن اینوفیتا نے نماز مغرب کے بعد منہاج القرآن اسلامک سینٹر اینوفیتا میں بھی روح پرور اجتماع منعقد کیا گیا، جس میں نے علامہ نور احمد نور خصوصی خطاب کیا۔

Zikr shuhada Conference by MQI Greece

25 اکتوبر کو ضیاءالامت فاؤنڈیشن کروپی کے مرکز پر عظیم الشان ’پیغام امام حسین کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ نور احمد نور نے خطاب کیا۔ 25 اکتوبر کو ہی نماز عصر کے بعد منہاج القرآن اسلامک سینٹر برہامی میں سالانہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ نور احمد نور شریک ہوئے۔

علامہ نور احمد نور دورہ یونان کے آخری پروگرام کے طور پر منہاج القرآن الف سینا کے زیرِاہتمام جامع مسجد مکی الف سینا میں شریک ہوئے۔ علامہ نور احمد نور نے ان تمام پروگرامز میں امام حسین علیہ السلام کی شہادت، جرات، بہادری اور آپ کے صبر کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کرنا اوراس کے خلاف عملی میدان میں آنا امام حسین علیہ السلام کی سنت ہے۔ شہداء کربلا نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اسلامی اقدار کی آبیاری کی اور ظالم کے سامنے سرنہ جھکانے کا درس دیا۔ امن و امان کے قیام اور باہمی رواداری کے فروغ کے لئے شہدائے کربلا کا ایثار و جذبہ قابلِ تقلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اسی حسینی پیغام کو عام کر رہے ہیں کہ جہاں ظلم، ناانصافی اور بربریت دیکھو تو اس کے خلاف امام حسین کی سنت کو زندہ کرتے ہوئے برسرِ میدان آجاؤ۔

ان تمام پروگرامز میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے مرکزی صدر محمد اسلم چوہدری، ناظم ارسلان خرم چیمہ سمیت منہاج القرآن کے جملہ رفقاء و کارکنان اور وابستگان و عہدیداران نے شرکت کی۔ منہاج نعت کونسل یونان کے صدر سجاد حسین قادری نے اپنی خوبصورت آواز میں مناقبات امام حسین پیش کیں۔ منہاج القرآن برہامی اور منہاج القرآن الف سینا کے کارکنان میں میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی لائف ممبر شپ کی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

رپورٹ: قاری مدثر مصطفی

Zikr shuhada Conference by MQI Greece

Zikr shuhada Conference by MQI Greece Zikr shuhada Conference by MQI Greece

Zikr shuhada Conference by MQI Greece

Zikr shuhada Conference by MQI Greece

تبصرہ