سپین: پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ق کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر اور افطار پارٹی کا اہتمام

PAT Spain Iftar Dinner with PMLQ Spain

بارسلونا (یوسف چوہدری) عوامی تحریک کیطرف سے پاکستان میں اتحاد واتفاق کی پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک سپین نے پاکستان مسلم لیگ ق سپین کے اعزاز میں ایک گرینڈ ڈنر افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ ذیشان کبابش پر منعقد ہونیوالی گرینڈ ڈنر افطار پارٹی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت افطار پارٹی میں شریک ایک ننھی بچی نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت معروف سماجی شخصیت قاری عبدالرحمن نے حاصل کی، اسٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف ماہر قانون نوید احمد اندلسی نے سرانجام دئیے۔

افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پاک فیڈریشن راجہ شعیب ستی نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک جس طرح سپین میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے وہ اپنی مثال آپ ہے اور ان شاءاللہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں عوامی تحریک اور دوسری محب وطن جماعتیں پاکستان کو بحرانوں سے نجات دلائیں گی۔ راجہ شعیب ستی نے کہا کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں انقلاب کی منزل طے کر لے گی۔

پاکستان مسلم لیگ ق سپین کے صدر چوہدری عبدالغفار مرہانہ نے پاکستان عوامی تحریک سپین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہماری قیادت چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے شانہ بشانہ پاکستان کے عوامی مفاد کی جنگ لڑی ہے ہم ان شاءاللہ پاکستان میں بھی ساتھ رہیں گے اور سپین میں بھی پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ مشترکہ جدوجہد میں پیش پیش رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان عوامی تحریک کیطرف سے ایک قابل ستائش روایت ہے کہ انہوں نے ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر مل بیٹھ کر کمیونٹی کاز کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کیلئے موقع فراہم کیا ہے۔

PAT Spain Iftar Dinner with PMLQ Spain

راہنماسوشلسٹ پارٹی اور سابق گورنر کاتالونیا مونسرات نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگرچہ آج کی اس تقریب کی بنیاد ایک مذہبی فریضہ (افطار) ہے مگر مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ یہ دعوت ایک اعتدال پسند سیاسی جماعت کی طرف سے دوسری اعتدال پسند سیاسی جماعت کے ممبران کے اعزاز میں منعقد کی گئی ہے، جس طرح مذہب انسانی زندگی کی اہم ترین اقدار میں شامل ہوتا ہے اسی طرح سیاست بھی ایک معاشرے کی تشکیل کے لیے بہت اہم جز ہے، اور مجھے اس میں شرکت کرکے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

سوشلسٹ راہنما خوسے ماریاسالا نے اپنے خطاب میں رمضان ا لمبارک کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپین میں دونوں ثقافتوں کو قریب لانے میں منہاج القرآن کے کردار کو سراہتے ہیں، منہاج القرآن کا کردار ہمیشہ سے مثبت رہا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے اپنے مختصر خطاب میں معززمہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آج افطار ڈنر پارٹی میں ق لیگ کی بھرپور شرکت نے ایک فیملی جیسا ماحول پیدا کردیا ہے، ہم پارٹی کے چیئرمین چوہدری امتیاز لوراں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہر موقع پر ہمارا ساتھ دیا۔ محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ عوام نے پاکستان عوامی تحریک کو جو پذیرائی بخشی ہے مخالفین اسکا سوچ بھی نہیں سکتے۔ ہم عوام کی طاقت سے بوسیدہ نظام کو ختم کر کے دم لیں گے۔ ملک کو باریاں لگانے والے کرپٹ مافیا کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ اللہ تعالی نے اس ملک کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے۔ مگر نااہل اور کرپٹ حکمرانوں نے اس ملک کو تباہی کے دہانے لاکھڑا کیا ہے۔ عوامی تحریک اقتدار میں آکرمعیشت کی بحالی، انصاف کی فراہمی گڈ گورننس اور یکساں نظام کے لئے فوری اقدامات کرے گی۔

افطار ڈنر میں خصوصی شرکت کرنیوالوں میں چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری امتیاز لوراں، صدر چوہدری عبدالغفار مرہانہ، نائب صدر مسلم لیگ ق راجہ بشارت، متین امتیاز، ماسٹر امین، میاں ذاکر حسین، حافظ ارشد نقشبندی، ق لیگ سپین خواتین ونگ کی صدر جوزفین کرسٹینا، منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر چوہدری امانت حسین مہر، معروف سماجی شخصیت اور سوشلسٹ پارٹی کے رہنماء حافظ عبدالرزاق صادق، اوسپیتالیت کے معروف بزنس مین چوہدری نزاکت حسین، ق لیگ کے رہنماء چوہدری نوید وڑائچ، علی احمد بٹ، ارسلان مہر، پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری، نائب صدر چوہدری طارق مہدی، جنرل سیکرٹری راحیل اکرم ایڈووکیٹ، چیف آرگنائزر چوہدری امتیاز احمد آکیہ، سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد یوسف، ڈپٹی چیف آرگنائزر حاجی طاہر جاوید، ایگزیکٹو ممبر چوہدری شرافت علی، ڈپٹی سیکرٹری محمد بلال سرور، پاکستان عوامی تحریک بیسوس کے صدر چوہدری یاسر اقبال بانیاں، جنرل سیکرٹری بیسوس زاہد اقبال، پاکستان عوامی تحریک اوسپیتالیت کے نائب صدر چوہدری عبدالحمید، بانی وچیف ایڈیٹر ہم وطن سپین جاوید مغل، چیف ایڈیٹر ڈیلی دوست ڈاکٹر قمر فاروق، چیف ایڈیٹر بی بی سی اپ ڈیٹ مرزا ندیم بیگ، نمائندہ جیو نیوز رضوان کاظمی، چیف ایڈیٹر ڈیلی کشمیر ویوا حق نوازچوہدری، ارشد نذیر ساحل اور دیگر شامل ہیں۔

PAT Spain Iftar Dinner with PMLQ Spain PAT Spain Iftar Dinner with PMLQ Spain

PAT Spain Iftar Dinner with PMLQ Spain PAT Spain Iftar Dinner with PMLQ Spain

PAT Spain Iftar Dinner with PMLQ Spain PAT Spain Iftar Dinner with PMLQ Spain

PAT Spain Iftar Dinner with PMLQ Spain PAT Spain Iftar Dinner with PMLQ Spain

PAT Spain Iftar Dinner with PMLQ Spain

PAT Spain Iftar Dinner with PMLQ Spain

PAT Spain Iftar Dinner with PMLQ Spain

تبصرہ