منہاج القرآن ویمن لیگ سپین کے زیراہتمام محرم الحرام کے سلسلہ میں محفل کا انعقاد

منہاج القرآن ویمن لیگ سپین کے زیراہتمام مورخہ 27 نومبر 2011ء بروز اتوار منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سالانہ محفل بسلسلہ یوم عاشور کا انعقاد کیا گیا جس میں بارسلونا اور گردونواح سے دختران اسلام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا جس کے بعد منہاج چلڈرن لیگ کی حفصہ شبیر قادری نے مقامی زبان (کاتالان) میں شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کے موضوع پر تقریر کی اور منہاج چلڈرن لیگ کے بچے اور بچیوں نے منقبت امام حسین رضی ا للہ عنہ پیش کی۔ امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبدالرشید شریفی نے فلسفہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ پر قرآن وحدیث کی روشنی میں تفصیلی گفتگو کی جبکہ ٹی وی سکرین کے ذریعے شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات سے منتخب ویڈیو کلپ بھی دکھائے گئے۔

رپورٹ: صفیہ شبیر قادری

تبصرہ