منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری نے مورخہ 28 نومبر 2011ء تا 30 نومبر2011ء تک بارسلونا(سپین) کا تنظیمی دورہ کیا، جس میں انہوں نے بارسلونا اور بادالونا کی تنظیمات سے میٹنگ کی۔ اس دورہ کا مقصد منہاج ٹی وی چینل کی اپ گریڈیشن کے متعلق مرکز کی ہدایات تنظیمات تک پہنچانااور اس سلسلہ میں تنظیمات وعہدیداران کی آراء لینا تھا۔
اس دورہ کے دوران علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے بارسلونا اور بادالونا کی تنظیمات سے میٹنگز میں انہیں بریفنگ دی اور تحریک منہاج القرآن کے پیغام کی ترویج کے لئے منہاج ٹی وی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ منہاج القرآن بارسلونا کے قائدین نے علامہ حافظ محمد اقبال اعظم کو بارسلونا ایئر پورٹ سے الوداع کیا جہاں سے وہ فرانس کے لئے روانہ ہوئے۔
رپورٹ: نوید احمد اندلسی
تبصرہ