منہاج ویمن لیگ اوسلو ناروے کے زیر اہتمام الوداع رمضان کی تقریب

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام مورخہ30اگست2011ء کو چاند رات کی تقریب ’’ الوداع رمضان ‘‘ کے عنوان سے منعقد ہوئی جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام میں مہندی، چوڑیاں، کپڑوں اور دیگر اشیاء کے سٹالز اور مینا بازار کا اہتمام کیا گیا تھا۔

منہاج القرآن ویمن لیگ ناروے کی صد ر باجی رافعہ رؤف اور ان کی ٹیم نے تقریب میں آنے والی تقریب میں خواتین کو خوش آمدید کہا۔ پروگرام کی سب سے بڑی خصوصیت یہ تھی کہ پروگرام مکمل اسلامی ماحول میں منعقد ہوا۔ تقریب میں منہاج ایجوکیشن سنٹر کی بچیوں نے خصوصی طور پر شرکت کی اور منہاج ویمن لیگ کے ساتھ اس پروگرام کو آرگنائز کرنے میں بھر پور تعاون کیا۔ پروگرام میں شریک ہونے والی خواتین کو منہاج ویمن لیگ کی طرف سے ایک ایک پھول تحفے کے طور پر پیش کیا۔ بچوں کو مٹھائی پیش کی گئی۔ پروگرام کی کامیابی پر پرویز نثار( صدر منہاج القرآن ناروے) اور علامہ حافظ صداقت علی قادری( ڈائریکٹر منہاج القرآن ناروے) نے منہاج القرآن ویمن لیگ اوسلو کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

رپورٹ: عقیل قادر

تبصرہ