منہاج ویمن لیگ و منہاج سسٹر لیگ فرانس کے زیر اہتمام ماہانہ گیارہویں شریف

منہاج ویمن لیگ و منہاج سسٹر لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 12 جون 2011 کو مرکز منہاج القرآن فرانس میں ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل منعقد کی گئی جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت صائمہ باجی نے حاصل کی، حمد باری تعالیٰ سلطانہ بٹ نے پیش کی جبکہ طاہرہ طارق، قراۃ العین ملک،گل منہاج گروپ اور ستارہ ملک نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ محفل کی نقابت کے فرائض طاہرہ سحر نے ادا کئے۔ منہاج ویمن لیگ فرانس کی جنرل سیکرٹری ستارہ ملک نے خواتین کو خوش آمدید کہا اور نئی تنظیم کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

منہاج ویمن لیگ فرانس کی صدرمسرت جہاں منشاء نے تنظیم کا تفصیلی تعارف کروایا۔ منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے ایصال ثواب کے موضوع پر مدلل خطاب کیا۔ سلطانہ بٹ نے قصیدہ غوثیہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ محفل کے اختتام پراجتماعی طور پر آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود وسلام کانذرانہ پیش کیاگیا۔ اختتامی دعا کے بعدلنگر غوثیہ سے حاضرین کی تواضع کی گئی۔

رپورٹ: نازیہ عدنان

تبصرہ